22 جنوری، 2024، 4:13 PM

حماس اور تل ابیب کے درمیان صلح کے امکانات بڑھ گئے ہیں، وال اسٹریٹ جرنل

حماس اور تل ابیب کے درمیان صلح کے امکانات بڑھ گئے ہیں، وال اسٹریٹ جرنل

امریکی رونامہ کے مطابق امریکہ اور بعض عرب ممالک غزہ میں جنگ بندی اور صہیونی یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے متفقہ نتیجے پر پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے تاس کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ، مصر اور قطر نے غزہ میں جنگ بندی اور صہیونی یرغمالیوں کی رہائی کے لئے کسی متفقہ نتیجے پر پہنچ گئے ہیں۔

امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق مذاکرات میں شامل سفارت کاروں نے کہا ہے کہ امریکہ، مصر اور قطر نے حماس اور اسرائیل کو جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے پر راضی کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

اخبار کے مطابق مجوزہ قرارداد کے مطابق غزہ میں مکمل جنگ بندی کی جائے گی اور صہیونی یرغمالیوں کو آزاد کرایا جائے گا۔ ابھی تک جنگ کے اصلی فریق یعنی حماس اور اسرائیل کی جانب سے اس مجوزہ منصوبے کے بارے میں کوئی موقف جاری نہیں کیا گیا ہے۔

مجوزہ منصوبے کے مطابق صہیونی جیلوں میں قید تمام فلسطینیوں کی رہائی کے بدلے حماس صہیونی یرغمالیوں کو آزاد کرے گی۔ علاوہ ازین صہیونی حکومت بھی غزہ سے اپنی فوجیں ہٹادے گی۔

اس سے پہلے نومبر کے اواخر میں بھی مصر اور قطر کی ثالثی میں حماس اور اسرائیل نے مختصر مدت کے لئے جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔ اس دوران دونوں جانب سے قیدیوں کا تبادلہ ہوا تھا۔

News ID 1921420

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • عبد الرحمن US 22:42 - 2024/01/22
      0 0
      اسرائیل حماس کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگا کیونکہ یرغمالیوں کے لواحقین کا دباؤ زیادہ ہے